اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے ظالم و جابر بادشاہ ، بحرین کی وزارت داخلہ اور بحرین کی وزارت خزانہ کے نام تین خطوط ارسال کئے ہیں جن میں بحرین کی ظالم و جابر حکومت سے نبیل رجب کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نبیل رجب کو صرف پرامن احتجاج کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داخلی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے شہریوں کو احتجاج اور نظریات بیان کرنے کاموقع فراہم کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے پرہیز کرے۔
.......
/169